Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے بانی سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

علی امین گنڈا پور نے اپنے قائد سے سیاسی صورتِ حال، پارٹی کے امور اور ورکرز کنونشنز کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا
شائع 24 اپريل 2024 05:12pm

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بدھ کو اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتِ حال پر سیر حاصل گفتگو کے ساتھ ساتھ پارٹی کے معاملات پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر بدلتی ہوئی سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں پارٹی کی کارکردگی اور حکمتِ عملی پر بھی بات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے جمعہ سے شروع ہونے والے احتجاج کے حوالے سے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ احتجاج کی حدود متعین کرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے تحریک انصاف کے بانی سے ورکرز کنونشنز کے انعقاد سے متعلق معاملات پر بھی مشاورت کی۔ اس حوالے سے ذمہ داریاں تفویض کیے جانے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

عمران خان کی علی امین گنڈاپور کو سکیورٹی اداروں سے تعاون کی ہدایت

اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی

GANDAPUR MEETS IMRAN KHAN

TALKED ON POLITICAL SITUATION

PARTY MATTERS REVIEWED

WORKERS CONVENTIONS DISCUSSED