Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمایوں سعید کی صبورعلی کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

ویڈیو کلپ دیکھ کر عوام بلبلا اٹھے،سخت الفاظ میں مذمت
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2024 04:37pm

ہمایوں سعید نے صبور علی کو تقریب میں گلے لگا لیا۔

ہمایوں سعید اور صبور علی پاکستان شو بز کے دو مقبول پاکستانی فنکار ہیں، جو انسٹاگرام پیج ایس ایچ ایس پر ان کی ایک کلپ شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہیں۔

یاسر حسین کے اسٹیج ڈرامے میں ان کی دلیرانہ اور خوشگوار گفتگو کی باز گشت ہورہی ہے۔ مداح بھی کلپ کے بارے میں رائے دے رہےہیں۔

واضح رہے کہ اسٹیج ڈرامے ’جانِ جاناں‘ کی تقریب کے دوران صبور علی نے ہمایوں سعید کا استقبال کیا، جنہوں نے انہیں سرعام گلے لگایا۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے اداکارہ کو بوسہ بھی دیا۔ صبور علی نے بھی دوستانہ انداز میں ان کا استقبال کیا اور وہ آرام دہ نظر آرہی تھیں۔

اسٹیج ڈرامے جانِ جاناں کی تقریب کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے اور دھوم مچا رہا ہے۔

لوگ ہمایوں سعید اور صبور علی کو عوامی ماحول میں ایک دوسرے کے نامناسب طور پر قریب ہونے پربلبلا اٹھے ہیں۔

وہ اس لئے بھی ناراض ہیں کیونکہ عوامی سطح پر محبت کا مظاہرہ کرنے والے دونوں اداکار اپنے شریک حیات سے کافی خوشی اورشادی شدہ ہیں۔ مداح اداکاروں کو ان کی انتہائی دلیری پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ وہ صبور علی کے شوہر اور اداکار علی انصاری سے بھی خوش نہیں ہیں۔ ہمایوں سعید کے مداح ویڈیو دیکھنے کے بعد کمنٹس میں ان کا احتساب کر رہے ہیں۔ ویڈیو کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

entertainment

lifestyle

PAKISTANI CELEBERITIES