Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

ایسے پھل ،جنہیں سونے سے قبل کھانے سے گریز کرنا چا ہیے

پھلوں کے انتخاب میں بھی احتیاط ضروری ہے
شائع 24 اپريل 2024 03:10pm

پھل قدرت کی ایک انمول نعمت ہے ، جو لذت کے ساتھ ساتھ اپنے اندر بے شمار طبی فوائد رکھتے ہیں، لیکن پھلوں کی بعض اقسام کو اگر سونے سے پہلے کھالیا جائے تو یہ سونے میں تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں۔

اس لیےایسے پھلوں کو رات سونے سے پہلے کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

سٹرک پھل جیسے موسمبی، انگور اور لیموں ایسیڈک ہوتے ہیں اور سینے میں جلن ار تیزابیت کا باعث بن سکتےہیں۔

پائن ایپل بروملائن اور انزائم پر مشتمل ہوتا ہے اور پیٹ میں تیزابیت مہیا کرتا ہے۔ .

کیلے عام طور پر ایک صحت بخش اسنیکس کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ یہ قدرتی شکر سے بھر پور ہوتے ہیں اور خون میں شکر کی سطح کو بھی بڑھاتے ہیں،اگر اسے سونے سے پہلے زیادہ تعداد میں کھایا جائے۔

آم ایک میٹھا اور رسیلا پھل ہے، مگر شکر سے پر ہوتا ہے۔ جوکہ نیند میں خلل ڈالتا ہے، اگر اسے سونے سے تھوڑی دیر پہلے کھایا جائے۔

انگور بھی شکر سے پر پھل ہے۔

دسترخوان

lifestyle