Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کو ایران سے پارٹنرشپ پر پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے، امریکا کا پھر انتباہ

ایران سے اشتراکِ عمل پاکستان کو اپنی پالیسیوں کے تناظر میں کرنا ہے، نائب ترجمان محکمہ خارجہ کی بریفنگ
شائع 24 اپريل 2024 12:30pm

امریکا نے پاکستان اور ایران کو اشراکِ عمل کے نئے معاہدوں میں پیش رفت کی صورت میں نئی پابندیوں سے خبردار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکتان اور امریکا نے باہمی معاہدوں میں پیش رفت کی تو انہیں نئی پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایران سے تعلقات اپنی خارجہ پالیسی کے تحت دیکھنے چاہئیں۔ ایرانی صدر کے تین روزہ دورہ پاکستان کے موقع پر جاری کیا جانے والا یہ امریکی انتباہ غیر معمولی نسبتی اہمیت رکھتا ہے۔

پاکستان اور ایران ایک گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں تاہم امریکی انتباہ کے باعث کام رکا ہوا ہے اور ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں حکومتوں نے اس منصوبے کے حوالے سے خاموش رہنے کو ترجیح دی ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی وسیع تر تباہی کے ہتھیاروں کے پروگرامز پر کام ہوگا، امریکا کی طرف سے اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ جو بھی ایران سے لین دین کرے اُسے ہم ممکنہ نتائج سے خبردار کرتے ہیں۔ حکومتِ پاکستان کو جو کچھ بھی کرنا ہے اپنی خارجہ پالیسی کے اہداف کا حصول یقینی بنانے کی خاطر کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے پاکستان کو خبردار کرنے کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے موجود ہیں جو وسیع تر تباہی کے ہتھیاروں کی تیاری اور ان کی ترسیل میں معاونت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیلارس میں ایسے چینی ادارے موجود ہیں جنہوں نے، ہمارے مشاہدے کے مطابق، پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے بنیادی آلات اور دیگر سامان فراہم کیا ہے۔ ان میں مِنسک وھیل ٹریکٹر پلانٹ بھی شامل ہے جس نے پاکستان کو دور مار بیلسٹک میزائل کی تیاری کے لیے اسپیشل وہیکل چیسس فراہم کرنے پر کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں :

امریکا نے پاکستانی میڈیا کو مضبوط قرار دیدیا، اختلافِ رائے کی گنجائش

امریکی وزارت خارجہ کا عافیہ صدیقی کی رہائی کے سوال پر جواب دینے سے گریز

پاکستان امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے: ترجمان دفتر خارجہ

State Department

vedant patel

PAK IRAN COOPERATION

US WARNS OF SANCTIONS

PROLIFERATION

PAK TO DECIDE ON ITS POLICIES