Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک اور سنگ میل، مارکیٹ بلند ترین سطح پر

دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 72 ہزار کی بلند ترین سطح پر
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2024 11:42am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک اور سنگ میل عبور ہوگیا، دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس 72 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کی صبح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز انتہائی مثبت ہوا، اور انڈیکس 72 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔

دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف بھی بدھ کو کراچی پہنچے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے مثبت ہونے میں وزیر اعظم کے دورے کا بھی نفسیاتی اثر ہوسکتا ہے۔

bullion rates

dollar vs rupee

Pakistan Stock Exchange (PSX)