کراچی : سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا
کراچی سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا، طاہر محمود نے خودکشی نہیں کی تھی، اہم شواہد سامنے آگئی۔
گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ طاہر محمود نامی شہری نے سمندر میں چلانگ لگا دی ہے۔
دو دریا پر کھڑے ہوکر طاہر نے گھر میں ویڈیو کال کی تھی اور آگاہ کیا تھا کہ میں خودکشی کرنے جارہا ہوں، جس کے بعد ریسکیو اداروں کی جانب سے لاش کی تلاش شروع کی گئی، تاہم بدھ کو نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا۔
قریبی عزیز اسرار احمد کا کہنا ہے کہ طاہر محمود نے خودکشی نہیں کی تھی، نوجوان نیم بیہوشی کی حالت میں مل گیا، اس کے سسرال والوں نے کچھ دیر پہلے آگاہ کیا ہے۔
اسرار احمد نے بتایا کہ طاہر محمود نے شاید نشہ آور چیز کا استعمال کیا ہے۔
طاہر محمود رحیم یار خان کا رہنے والا اور دو شادیاں کر رکھی ہیں، ایک شادی آبائی علاقے میں اور دوسری کراچی میں کی تھی۔
شبہ ہے کہ گھریلو ناچاقی کی بنا پر طاہر نے فرار کا راستہ اختیار کیا۔
Comments are closed on this story.