Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ سدرہ نیازی نے اپنی شادی کا انکشاف کر دیا

چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ہے
شائع 24 اپريل 2024 09:12am

اداکارہ سدرہ نیازی کو انڈسٹری میں آئے گو زیادہ عرصہ نہیں گزرا،لیکن وہ مختلف کرداروں میں اپنی بہترین پرفارمنس کی وجہ سے سب کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

وہ بہت کم عرصے میں زیادہ پروجیکٹس پر کام رہی ہیں اور انڈسٹری میں اپنا نام کمانے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہیں۔

حال ہی میں ڈرامہ سیریل ”سکون“ میں ان کی پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

سدرہ ایک انتہائی خوبصورت ایکٹریس ہیں۔ ان کاتعلق کافی عرصہ تک ساتھی اداکار عفان حیدر کے ساتھ بھی لیا جاتا رہا، جس پر وہ صرف ایک دوست ہونے پر زور دیتی رہی ہیں۔

سدرہ اپنے خول میں بند رہنے والی شخصیت ہیں۔ وہ اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات نہیں کرتی ہیں۔ بہت سے لوگ ان کی ازدواجی حیثیت کے بارے میں قیاس آرائیاں کرتے رہتے ہیں۔ لیکن انکے مداح یہ نہیں جانتے کہ انکی شادی اس وقت ہوگئی ہے، جب وہ بہت چھوٹی تھیں۔

احسن خان کودیے گئے ایک انٹڑویو میں سدرہ نے اپنے سسرال کے بارے میں بات کی۔ سدرہ کو کہنا تھا کہ انہیں چھوٹی عمر میں شادی کا کوئی افسوس نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شروع شروع میں اسکرین پر دیکھنا ان کے رشتہ داروں اورسسرال والوں کے لیے قدرے حیران کن تھا، تاہم بعد میں سب نے ان کے کام کی تعریف کی۔

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz