Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

مودی کے الفاظ کی ’غلط تشریح‘ پر حامد میر کو بھارتی میڈیا کی ٹرولنگ کا سامنا

تبصرے کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو بھارتی میڈیا نے آستینیں چڑھا لیں
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2024 08:45am

معروف پاکستانی صحافی حامد میر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر میں الفاظ کو غلط رنگ دینے پر بھارتی میڈیا کے نشانے پر ہیں۔

نریندرا مودی نے نے راجستھان کے علاقے باڑمیر میں ایک خطاب کیا، جس پر تبصرہ کرتے ہوئے حامد میر نے ان کی جانب سے کہے گئے ”اربن نکسل“ کو ”عرب نسل“ سمجھ لیا۔

ان کے تبصرے کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو بھارتی میڈیا نے آستینیں چڑھا لیں۔

حامد میر اپنی ویڈیو میں اس بات پر مصر نظر آئے کہ مودی نے عربوں کا برا بھلا کہا۔

حامد میر ویڈیو کلپ میں کہتے نظر آئے کہ ’ایک طرف تو مودی کا عرب ممالک میں خیرمقدم کیا جاتا ہے، دوسری طرف وہ انہی عربوں کو اہانت آمیز ناموں سے پکارتے ہیں۔‘

بھاتی اخبار “ دی پرنٹ“ نے حامد میر سے اس حوالے سے رابطہ کیا، جس کے بعد اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ حامد میر جواباً اپنے ابتدائی جائزے پر قائم رہے اور کہا کہ ’انہوں نے (مودی) واضح طور پر لفظ ”نسل“ کا استعمال کیا، نکسلائٹس کا نہیں۔ براہ کرم دوبارہ سنیں۔ اس کی شناخت کچھ عرب سفارت کاروں نے کی تھی۔ ان کی حکومتیں آپ کے وزیر اعظم کو خط لکھ رہی ہیں‘۔

Hamid Mir

Narendra Modi

Indian Media

Urban Naxal