Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی اے سی کے لئے شیرافضل مروت کا نام فائنل ہے، عمرایوب

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن کا حق ہے جو ہمیں ملنا چاہیئے، اپوزیشن لیڈر
شائع 23 اپريل 2024 11:31pm

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن کا حق ہے جو ہمیں ملنا چاہیئے،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا مطالبہ کر دیا کہا کہ پی اے سی کے لئے شیر افضل مروت کا نام فائنل ہے،پی اے سی میں حکومتی اراکین کی اکثریت مگر چیئرمین شپ ہمارا حق ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبرمیں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے شیر افضل مروت کے نام پر براہ راست کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا، پی ٹی آئی کو اسمبلی اراکین کی تناسب سے قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔

شیر افضل مروت کو نوٹس جاری

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن کا حق ہے جو ہمیں ملنا چاہیئے،،پی ٹی آئی کو اسمبلی اراکین کی تناسب سے قائمہ کمیٹیاں ملیں گی پی اے سی میں حکومتی اراکین کی اکثریت مگر چیئرمین شپ ہمارا حق ہے۔

لاپتہ افراد کے معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا بڑا اعلان

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی اراکین کی تناسب سے قائمہ کمیٹیاں ملیں گی ، پی ٹی آئی کو 9قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی، الیکشن سے پہلے اور بعد کے حالات ہمارے لیے ایک جیسے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن کے بعد معاملات میں بہتری کا تاثر درست نہیں،پی ٹی آئی کے کیلئے حالات کل سازگار تھے نہ آج سازگارہیں،موجودہ حکومت میں معاشی حالات بہتر بنانے کی صلاحیت نہیں۔

Opposition leader

umar ayub

Sher Afzal Marwat