Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جناب عزت ماب صدر محترم’’ازملاقات شما خوش بختم‘’،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے بھی فارسی زبان سیکھ لی، ایرانی صدررئیسی کوفارسی زبان میں خوش آمدیدکہا
شائع 23 اپريل 2024 11:16pm
بشکریہ ڈان نیوز
بشکریہ ڈان نیوز

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےمعززمہمان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ایرانی صدر کو فارسی زبان میں خوش آمدید کیا، مرادعلی شاہ نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیربھٹو نے ہمیشہ ایران کے ساتھ تعلقات کا اہمیت دی ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایرانی صدرکے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا وزیراعلیٰ سندھ نےصدررئیسی کوفارسی زبان میں خوش آمدیدکہا وزیر اعلی نے کہا کہ جناب عزت ماب صدرمحترم’’ازملاقات شما خوش بختم‘’ یعنی کہ صد ر محترم ہمیں آپ سے مل کر خوشی ہوئی ۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری

تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سند ھ نے کہا کہ ایرانی صدر کااستقبال کرنامیرےلئےباعث فخرہے، ایرانی صدرکوسندھ کےعوام کی جانب سےخوش آمدید کہتا ہوں۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیربھٹو نے ہمیشہ ایران کے ساتھ تعلقات کا اہمیت دی ہے ۔ صدر زرداری اور بلاول بھٹوبھی ایران کو قابل بھروسہ دوست سمجھتے ہیں۔ ہمارےمابین مذہبی،علمی،تہذیبی،اقتصادی روابط استوارہیں۔

تقریب میں صوبائی وزرا،چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

Syed Murad Ali Shah