Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نارووال میں فون، نوٹوں، اور مہنگے تحائف کی بارش

شہری تحائف لوٹے کے لئے اسپیشل جال لے آئے
شائع 23 اپريل 2024 10:22pm
Mobile phones and currency notes showered at wedding in Narowal - Aaj News

نارووال میں بارات پر خزانے کے منہ کھول دیئے، دلہا والوں نے موبائل فون، نوٹوں، اور مہنگے تحائف کی بارش کر دی ، لوگوں نے جال سے تحائف لوٹے۔

نارووال کے علاقے صدیق پورہ میں آئی بارات میں دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے موبائل فون ، نوٹوں، سوٹوں اور لاکھوں روپے کے دیگر تحائف کی بارش کردی ، بچوں اور بڑوں نے جیبیں بھر کے نوٹ اور سوٹ بھی لوٹے ، موبائل فون بھی کیچ کئے ۔

ہائی وے پر نوٹوں کی بارش

شادی کے کارڈ نے علاقے میں ہنگامہ مچا دیا، پولیس نے دولہے کی تلاش شروع کردی

نارووال کے محلہ عباس نگر سے الماس انصاری نامی نوجوان کی بارات بینڈ باجے سے صدیق پورہ پہنچی تو دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے دلہن کی چھت پر چڑھ کر موبائل فونز ، سوٹوں ، نوٹوں کی بارش کردی ، اور لاکھوں روپے کے سو سو اور پانچ سو روپے کے نوٹ لٹا دئیے ۔ چھوٹے بڑے جوان ا سپیشل جالوں کے زریعے نوٹ اور سوٹ لوٹتے رہے ۔

punjab

Wedding

Wedding ceremony

currency note