Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تصویر کو شاعری میں تبدیل کرنے والا انوکھا کیمرا تیار

یہ کیمرا تصاویر کھینچنے کے بجائے مناظر کو مدنظر رکھ کر شاعری کرتا ہے
شائع 23 اپريل 2024 09:31pm

مصنوعی ذہانت نے جہاں کئی چیزیں ممکن بنا دی ہیں وہیں اب تصاویر کو شاعری میں بھی تبدیل کرنا شروع کردیا ہے۔

ٹیکنالوجی اور آرٹ کے باہمی اشتراک سے تیار ”پوئٹری کیمرا“ نامی یہ ڈیوائس جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو تصاویر کو شاعرانہ الفاظ میں تبدیل کر دیتی ہے۔

پہلی نظر میں تو یہ ڈیوائس دیگر ڈیجیٹل کیمروں جیسی ہی نظر آتی ہے، مگر باریکی سے دیکھنے پر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کوئی عام کیمرا نہیں ہے۔

دنیا کا وہ مقام جہاں روز آسمان سے خالص سونا برستا ہے

یہ کیمرا تصاویر کھینچنے کے بجائے مناظر کو مدنظر رکھ کر شاعری کرتا ہے۔

یہ کیمرا ژانگ اور میتھر نامی افراد نے تیار کیا ہے، ابتدائی مراحل میں دونوں نے اس ڈیوائس کے لیے متعدد اے آئی ماڈلز کو استعمال کیا تھا اور اب چیٹ جی پی ٹی 4 کو شاعری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس منفرد ڈیوائس کے لیے کریڈٹ کارڈ کے حجم کے ”ریسبری پائی“ کمپیوٹر کو استعمال کیا گیا ہے جو چھوٹا ہونے کے باوجود بہت زیادہ طاقتور ہے۔

یہ کمپیوٹر تصاویر کو کھینچتا ہے اور پھر ڈیوائس میں موجود الگورتھمز مناظر کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں۔

ٹیک کرنچ کے مطابق پوئٹری کیمرے کے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ آلہ صرف ایک شاعری کی شکل تک محدود نہیں ہے۔ چونکہ ڈیوائس کوڈ اوپن سورس ہے ، لہٰذا صارفین مختلف اختیارات جیسے سونیٹس اور مفت لائرک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

Artificial Intelligence (AI)

Poetry Camera