Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’پرانی گاڑی دو نئی لو‘، سوزوکی نے زبردست آفر متعارف کرادی

سوزوکی نے اپنی گاڑیوں پر دلکش آفرز پیش کرکے اپنے جاپانی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا
شائع 23 اپريل 2024 07:35pm

پاکستان میں مہنگائی کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشرُبا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک عام آدمی کیلئے گاڑی رکھنا بس ایک خواب ہی رہ گیا ہے، دوسری جانب کمپنیاں بھی گاڑیوں کی فروخت میں کمی سے پریشان ہیں اور متعدد ڈسکاؤنٹ آفرز پیش کر رہی ہیں۔

تاہم، پاک سوزو کی نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ”پرانی دو نئی لو“ ایکسچینج آفر متعراف کرائی ہے۔

پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (PSMC) نے اپنی ہیچ بیکس پر دلکش آفرز میں اپنے جاپانی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اب پاکستان میں سب کو ٹیکس دینا ہے، کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، وزیرخزانہ

ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں، پاک سوزوکی نے ان لوگوں کے لیے ”ایکسچینج بونس“ کے نام سے پرانی دو، نئی لو آفر کا اعلان کیا ہے۔

یہ آفر ان لوگوں کیلئے بہترین ہے جو اپنی پرانی سوزوکی کار کو نئی ویگن آر میں اپ گریڈ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

بھارت کی کامیابیوں سے سیکھ کر پاکستانی ادویات کی برآمدات کیسے بڑھائی جائیں؟

کمپنی کی پوسٹ میں کہا گیا کہ ’اپنی پرانی کار کو نئیویگن آر کے ساتھ تبدیل کرکے لامتناہی خوشی میں اپ گریڈ کریں اور 150,000 روپے کے ایکسچینج بونس سے لطف اندوز ہوں۔‘

Pak Suzuki

Exchange Bonus

Discount on Suzuki cars