Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: وکلاء کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند

مجوعی طور پر 21 گواہان کے بیان قلمبند اور 15 پر جرح مکمل کر لی گئی
شائع 23 اپريل 2024 05:07pm

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مزید 6 گواہوں کی بیانات قلمبند کرلیے گئے جبکہ وکلاء صفائی نے اپنی جرح مکمل کرلی۔

احتساب عدالت میں 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی ،بانی پی ٹی آئی اور بشرا بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے ، مجوعی طور پر 21 گواہان کے بیان قلمبند 15 پر جرح مکمل کر لی گئ

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی۔

اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

بانی پی ٹی آئی،بشری بی بی کےطبی معائنےکی درخواستیں منظور، ٹیسٹ2روزمیں کروانےکاحکم

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ان کے وکلاء عثمان گل اور ظہیر عباس چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں نیب کی جانب سے پیش کیے گئے مزید 6 گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے گئے جبکہ وکلاء صفائی نے 2 گواہان پر جرح مکمل کرلی۔

ریفرنس میں مجموعی طور پر 21 گواہوں کے بیان قلمبند اور 15 پر جرح مکمل کر لی گئی جس کے بعد سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم سے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروانے کا حکم دے دیا

یاد رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پر فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی تھی ، بعد ازاں 6 مارچ کو ہونے والی سماعت میں نیب کے 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے تھے۔

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 6 شریک ملزمان کو اشتہاری اور مفرور مجرم قرار دے دیا تھا۔

accountability court

اسلام آباد

imran khan

bushra bibi

190 million pounds scandal