Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، ڈالر بھی مہنگا

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
شائع 23 اپريل 2024 04:32pm

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس 74 پوائنٹس کمی کے ساتھ 71 ہزار 359 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں 523 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 71 ہزار 433 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکارڈز، تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 71 ہزار کی حد پار کرگیا

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی براقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر17 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ

خیال رہے کہ آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی تاہم طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا تھا۔

کاروباری ہفتےکےآخری روزاسٹاک ایکسچینج زبردست تیزی

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 33 پیسے پر بند ہوا۔

stock market

pakistan stock exchange

dollar vs rupee

dollar rates

pakistan stocks

dollar prices

US Dollars

PAKISTAN STOCK MARKET