Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو کھلے عام اطلاع دیں گے، بیرسٹر گوہر

کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہونے جا رہے، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 23 اپريل 2024 03:50pm
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہونے جا رہے، مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو کھلے عام اطلاع دیں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں گوہر علی نے کہا کہ عمران خان نے ضمنی الیکشن کے نتائج پر حیرت کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بیلٹ باکس پہلے سے بھرے ہوئے تھے، یہ پہلے سے طے شدہ نتائج تھے جو عوام نے دیکھے، ہم نے فارم 45 پر پٹیشن دائر کی جو 2 ماہ سے نہیں سنی گئی۔

انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے درخواست کی ہے کہ بنی گالہ کے سبزہ زار کو پانی دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی صحت، سکیورٹی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جن کی کسٹڈی میں وہ ہیں۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Barrister Gohar Ali Khan

By election 2024