Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”ظلم“ میں کہے گئے ڈائیلاگ پر فیصل قریشی کی وضاحت

اگر کسی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں
شائع 23 اپريل 2024 03:49pm

ڈرامہ ”ظلم“ میں ڈائیلاگ کی ادا ئیگی پر مشہور فنکار فیصل قریشی نے معذرت کرلی۔

فیصل قریشی نے اس ضمن میں انسٹاگرام پر وضاحت کرتےہوئے کہا کہ ایکٹر وہی بولتا ہے، جو اسکرپٹ میں لکھا ہوا ہوتا ہے۔ وہ اپنی مرضی سے ڈائیلاگ نہیں کہتا، تاہم اس کے باوجود اگر میرے مکالموں سے کسی کی دلشکنی ہوئی ہے تو میں ان سے معذرت کرتا ہوں اورآئندہ کے لیے محتاط رہوں گا۔

یاد رہے کہ اداکار فیصل قریشی، چینل اورڈرامے کے آرگنائزر سے ،کراچی بار ایسوسی ایشن کے ایک آفیشیل اعلامیے میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بارایسوسی ایشین کے مطابق اداکار کے ڈائیلاگ سے ایک قانونی پیشے کے احترام کو ٹھیس پہنچی ہے۔ اور اس پر ڈرامےکے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جا سکتی ہے۔

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz