Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پتوکی: مقابلے میں پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ڈاکو سرکاری رائفل ساتھ لےگئے

بینک کے سامنے شہری سے لوٹ مار کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا
شائع 23 اپريل 2024 02:50pm
آرٹ ورک
آرٹ ورک

پتوکی میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگیا، فرار ہوتے ہوئے ڈاکو سرکاری رائفل بھی ساتھ لے گئے۔

ملتان روڈ پر نجی بینک کے سامنے شہری سے لوٹ مار کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل علی جان اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزمان جاتے ہوئے پولیس کانسٹیبل کی سرکاری رائفل بھی ساتھ لےگئے۔