Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈچ اداکار اور گلوکار ڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا

پے درپے حادثے انہیں اسلام کی طرف کھینچ لائے
شائع 23 اپريل 2024 02:40pm

آج اسلام پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے خصوصاغزہ کی نسل کشی کے آغاز کے بعد سے بہت سے بااثرغیر اسلامی افراد دین میں داخل ہوئے ہیں۔

اسلام کے دائرے میں داخل ہونے والی ایک اور مشہور شخصیت ڈچ ماڈل اور گلوکار ڈونی رولونک ہیں۔

ڈونی کو ایک بڑے حادثے کا سامنا کرنا پڑا، جہاں شوٹنگ کے دوران ایک کار نے انہیں کچل دیا اور ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور پھیپھڑوں کو بھی نقصان پہنچا۔پھر اسے صحت مند ہونے میں ہفتوں لگ گئے۔

اسی سال انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور انہوں نے اس کا علاج کرایا۔

ان تمام تجربات نے ڈونی کو اندرونی سکون کے لیے روحانیت کی تلاش پر مجبور کیا اور انہیں اسلام مل گیا۔

انہوں نے اس سال رمضان منایا،مساجد کا مشاہدہ کیا اورقرآن کی گہرائی کو سمجھنے کی کوشش کی۔ آخر کاراب انہوں نےبا قاعدہ اسلام قبول کرلیا ہے۔

ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر پوری دنیا میں پھیل گئی اور مسلمانوں نے انہیں دین میں خوش آمدید کہا۔

لوگوں نے اس وقت تصاویر شیئر کیں، جب وہ مسجد میں اسلام قبول کر رہے تھے۔ وہ اسے خود فلمانا نہیں چاہتے تھے، لیکن اگر کسی اور نے اسے شیئر کیا تو انہوں نے اسے او۔ کے کہا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle