Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہوشربا کمی

ایک ہی دن نرخ ہزاروں روپے گر گئے
اپ ڈیٹ 23 اپريل 2024 02:47pm
سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے
سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 7800 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی ہے۔

حالیہ عرصے میں ایک ہی دن ہونے والی یہ ریکارڈ کمی ہے۔ آج نیوز کے صفدر عباس کا کہنا ہے کہ پہلی بار اتنی بڑی کمی ہوئی ہے۔

کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 6687 روپے کمی ہوئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت دو لاکھ چھ ہزار 533 روپے ہوگئی۔

سونے کی کمی کا سبب عالمی مارکیٹ میں کمی کو قرار دیا ہے جہاں نرخ 72 ڈالر فی اونس کم ہوئے ہیں۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے حاجی ہارون نے آج نیوز کو بتایا کہ ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے سبب سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے کشیدگی بڑھنے پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا تھا۔

Gold prices

Gold Rates 2024