Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاپتہ افراد کا معاملہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، دونوں طرف مسائل ہیں، وزیرقانون

اداروں کا ملوث ہونا بھی یکسر مسترد نہیں کیا جاسکتا، وزیرقانون
اپ ڈیٹ 23 اپريل 2024 02:30pm
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، دونوں طرف کچھ نہ کچھ مسائل ہیں۔ اداروں کا ملوث ہونا بھی یکسر مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزرا اعظم نذیرتارڑ اور عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذمے داری کا پورا احساس ہے ، پاک افواج اور عوام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کی قیمت ادا کی۔

انھوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ پیپلزپارٹی کے دورمیں اٹھایا گیا، یہ معاملہ2011 میں اٹھا پھر کمیشن بنایا گیا، لاپتا افراد کے 10 ہزار سے زائد کیسز کمیشن میں گئے۔

وزیر قانون نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق کچھ رپورٹس درست بھی ہوتی ہیں، اب بھی 23 فیصد کے قریب کیسز حل طلب ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مسنگ پرسنز کا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس کی بہت ساری جہتیں ہیں۔

missing person

Azam Nazeer Tarar

Missing Persons Commission Report