Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیموں کے حیرت انگیز فوائد

ساراسال دستیاب لیموں طبی اعتبار سے بھی موزوں ہے
شائع 23 اپريل 2024 01:58pm

لیموں ایک ایسا پھل ہے جس میں وٹامن سی وافر مقداد میں پائی جاتی ہے لیموں دنیا کے تقریبا تمام ممالک میں پایا جاتا ہے اور پورا سال باآسانی ملتا ہے۔

اس کے علاوہ لیموں کے بے شمار طبی فوائد ہیں اور ہم انہیں فوائد سے آپ کو آگاہ کریں گے

دل کی صحت کے لیے مفید ہے

لیموں میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو آپ کے دل کو صحت مند اور مضبوط بناتے ہیں۔

مدافعاتی نظام کو تقویت دیتے ہیں

لیموں کے اندر موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ مدافعاتی نظام کوتقویت دینے میں مدد گار ہیں۔ وٹامن سی انفیکشن اور دائمی امراض کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔

ہاضماتی صحت بہتر بناتا ہے

لیموں میں فائبر کی زیادہ مقدار آنتوں کی صحت کے لیے مفید ہے اور ہاضماتی عمل کو بہتر بنا تا ہے۔

وزن برقرار ر کھنے میں مدد دیتا ہے

لیموں میں پائے جانے والے فائبر کی بدولت زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے اور ہو سکتا ہے اس وجہ سے لوگوں کاوزن بڑھنے سے روک جائے۔

کینسر کے خطرے کو کم کرسکتا ہے

لیموں اور لیموں کا رس وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے پر ہونے کی وجہ سےکینسر کے خطرات کم کرنے کے لئے بھی مشہور ہے۔

دانتوں کی صحت کو سپورٹ کرتا ہے

لیموں کے رس میں وٹامن سی مسوڑھوں کو بھی مضبوط بناتا یے۔ وٹامن سی کی کمی سےمسوڑھوں سے خون نکلنے کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے۔

اسکن کے لیے اچھا ہے

لیموں وٹامن سی کا اچھا ذریعہ ہے اور یہ آپ کی جلد کو قدرتی تازگی اور چمک دیتا ہے۔

۔

دسترخوان

Women

lifestyle

Lemon