Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آج سے بارشوں کی پیشگوئی، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت
شائع 23 اپريل 2024 01:03pm
تصویر بذریعہ اے پی پی
تصویر بذریعہ اے پی پی

پی ڈی ایم اے پنجاب نے آج سے 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کر دیا۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کہتے ہیں 23 تا 29 اپریل تک پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ 1122سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاط کرنے اور بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہنے کی ہدایت کر دی۔

Met Office

Rain

snow fall