Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھریلوٹوٹکے

غذائی اجزاء ذائقہ نہیں صحت بھی مہیا کرتے ہیں۔
شائع 23 اپريل 2024 11:59am

غذائی اجزاء کا درست استعمال کئی طرح کے فائدہ دیتا ہے۔وہ بھی بنا ڈاکٹر کا بھاری بھرکم بل ادا کیے ۔

چہرے کو دھونے کے لیے دن میں ایک مرتبہ سادہ پانی سے نہیں، بلکہ چاول کے پانی سے منہ دھوئیں ،چہرہ کا رنگ نکھر آئے گا۔

ایک یا دو انجیر کو رات بھر بھگو کر کھانے سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔ کیوں کہ اس میں فائبر پایا جاتا ہے۔

کیا آپ کو بھی چاکلیٹ کھانا پسند ہے؟ ٹینشن کی وجہ سے اگر آپ کے من پر بوجھ ہو تو چاکلیٹ کھا لیا کریں، اس سے آپ کو اچھا محسوس ہو گا۔

اگ آپ کا جسم دبلا پتلا ہے تو ناریل کا استعمال کریں۔ روزانہ دن میں دومرتبہ پچاس پچاس گرام ناریل کھائیں۔ جسم کا دبلا پن دور ہو جائے گا۔

ایک ریسرچ میں پایا گیا ہے کہ جو لوگ دن میں دو سے تین کپ چائے پیتے ہیں،وہ چائے نہ پینے والوں کے مقابلے میں زیادہ جیتے ہیں۔

دوران حمل دہی کھانا فائدہ مند ہوتا ہے۔ کیونکہ دہی میں بہت زیادہ پروٹین پایا جاتا ہے، اگر حمل کے دوران روزانہ دہی کھایا جائے تو اس سے پیدا ہونے والا بچہ ذہین ہوتا ہے۔

تھوڑے سے زیرے کو دودھ کے ساتھ پھانکنے سے کم سنائی دینے کا مرض دور ہوجاتا ہے

چپکے ہوئے گالوں کو بھرنے کے لیے رات کی باسی روٹی کو صبح ایک پاو دودھ کے ساتھ کھائیں تو پچکے ہوئے گال جلد بھرنے لگیں گے۔

دسترخوان

Women

lifestyle

food hacks