Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں موبائل فون سروس کب تک بند رہے گی ؟ پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا

ایرانی صدر کے دورے کے پیش نظر شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں
اپ ڈیٹ 23 اپريل 2024 08:41pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

ایرانی صدر کےدوران کراچی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں کراچی میں موبائل فون سروس کب تک بند رہیں گی ؟ پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے کراچی میں مخصوص روٹس پر موبائل فون سروس معطل کردی ہے ۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کراچی میں موبائل فون سروس کل صبح آٹھ بجے تک معطل رہے گی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات پرسکیورٹی کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں بھی آج عام تعطیل ہے، سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ متعدد سڑکوں کو بھی بند کیا گیا ہے۔

karachi

iranian president

mobile internat ban