Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف رواں ماہ کے آخر میں قسط جاری کرسکتا ہے، کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ

جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
شائع 23 اپريل 2024 10:22am
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف رواں ماہ کے آخر میں قرض کی قسط جاری کرسکتا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے علاوہ کسی پلان بی کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، معیشت کی بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ واشنگٹن کا دورہ مکمل کرکے آیا ہوں، آئی ایم ایف پروگرام ضروری تھا۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کبھی نیچے تو کبھی اوپر جاتی ہے، اس وقت مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، زراعت کا شعبہ 5 فیصد سے گروتھ کررہا ہے، ملکی معیشت میں ٹیکس کا حصہ 9 فیصد ہے جو خطے میں سب کم ہے۔

economic crisis

IMF PAKISTAN

Special Investment Facilitation Council (SIFC)