Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

واقعہ گزشتہ دنوں ڈیفنس میں پیش آیا
شائع 23 اپريل 2024 10:09am

کراچی میں گزشتہ دنوں ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔

فوٹیج میں ہمایوں داود اپنے گھر پہنچتا اور سامنے سے فہد خان بھی پہنچ گیا، فہد خان ہمایوں داود کی گاڑی کو اپنی گاڑی سے زور دار ٹکر مارتا ہے، گاڑی کو ٹکر لگتے ہی فہد خان، ہمایوں اور دیگردوست گاڑی سے اترتے ہیں، فہد خان گاڑی سے اترتے ہی ہمایوں سے ہاتھا پائی شروع کردیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہاتھ پائی کے دوران ہی فہد خان فائرنگ شروع کردیتا، جب کہ دیگر دوست فہد خان کو روکتے ہیں، فہد خان ہمایوں کو گولیاں مار کر اپنی گاڑی کی طرف جاتا ہے، پھر فہد خان دوبارہ آتا ہے اور مزید گولیاں برساتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ فہد خان، دوست کے مرنے تک کھڑا رہا، جب کہ فائرنگ کی آواز اور واردات دیکھ کر ہمایوں کی اہلیہ کو بھی گھر سے باہر آتا دیکھا جاسکتا ہے۔

مقتول کی اہلیہ ملزم فہد خان کو روکنے کی کوشش کرتی رہی تھی۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

karachi

Murder

Karachi Street Crimes