Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 ہلاک، ویڈیو وائرل

حادثہ مشقوں کے دوران پیش آیا
اپ ڈیٹ 23 اپريل 2024 01:49pm
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا/ اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا/ اسکرین شاٹ

ملیشیاء میں نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز حادثے کا شکار ہو گئے ہیں، حادثے کی ویڈیو نے خوف میں مبتلا کر دیا ہے، اس حادثے میں عملے سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملیشیاء کی رائل نیوی کے ہیلی کاپٹرز کی جانب سے کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا، کہ اسی دوران 2 ہیلی کاپٹر ایک ہی طرف کو جا رہے تھے۔

کہ اسی دوران دونوں ہیلی کاپٹر اس حد تک قریب آ گئے کہ دونوں کے پر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث دونوں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوئے۔

حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹر ایک دوسرے سے ٹکرانے کے فورا بعد زمین کی جانب گرنے لگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں 10 کریو ممبرز ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی بھی اطلااعات سامنے آئی ہیں۔

حادثہ ملیشئین ٹاؤن لوموت میں پیش آیا ہے، جہاں نیوی کی بیس موجود ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ہیلی کاپٹر میں موجود تمام افراد کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، جبکہ ہیلی کاپٹر مکمل طور تباہ ہو چکے ہیں۔

جبکہ ملیشئین فری پریس کے مطابق صبح 9 بج کر 50 منٹ پر ڈیپارٹمنٹ کو حادثۓ سے متعلق ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی، جہاں بتایا گیا تھا کہ مانجونگ میں لوموت رائل ملیشئین نیوی اسٹیڈیم کے قریب پیش آیا ہے۔

helicopter

incident

death casualties

Malaysian Navy