Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

وکی نیند میں آنکھیں کھول کر باتیں کرتا تھا، سنی کوشل کا انکشاف

وہ بچپن میں نیند میں بھی فل پرفارمنس دیتا تھا
شائع 23 اپريل 2024 09:49am
انڈین ایکیسپریس
انڈین ایکیسپریس

وکی نیند میں بات کرتا تھا – اور صرف چند الفاظ ہی نہیں بولتا تھا۔ بلکہ ایک بھرپور پرفارمنس دیتا تھا۔ جو مجھے کنفیوژ کردیتا کہ آیا وہ جاگ رہا ہے، یا خواب دیکھ رہا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سنی کوشل نے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں اپنے بھائی وکی کوشل کے بچپن کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

۔

شو میں وکی کوشل بھی سنی کوشل کےہمراہ مہمان تھے۔ سنی نے اپنے بچپن کا ایک واقعہ بھی سنایا کہ اسے یاد ہے کہ ایک رات وہ وکی کے سونے کے بعد سونے جا رہا تھا۔ وکی نے، جو کہ پہلے ہی گہری نیند میں تھا۔ اچانک، اپنا کمبل اتار دیا اور اعلان کیا، ”اسے چیک کرو!“ سنی نےحیرت زدہ ہو کرپوچھا، ”کیا؟“ وکی، جو ابھی تک سو رہا تھا، نے جواب دیا، ”میں نے اپنا پیپر مکمل کر لیا ہے، اسے چیک کرو۔“

وکی کوشل کی نیند میں بولنے کی عادت صرف سنی تک محدود نہیں تھیں۔ اداکارہ کترینہ کیف سے شادی کرنے والے وکی نے خود ایک واقعہ شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے سامنے نیند میں سوتے ہوئے، جھنجھلا کر کہا، ”اس نے آپ کا پرس چھین لیا!“ وکی کی ماں، جو وکی کی حالت سے بے خبر تھیں، نے معصومیت سے پوچھا، ”کون؟“

ڈاکٹرز کے مطابق نیند میں بولنے کایہ غیر معمولی رجحان ، جسے لیگوفتھلموس کے نام سے جانا جاتا ہے ، حیرت انگیز تعداد میں لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ لیکن اس سے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔

entertainment

lifestyle

BOLLYWOOD STAR

show bizz