Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کے لئے دستیاب ہونگے یا نہیں ؟

وکٹ کیپر بیٹسمین کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے باقی میچز میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ منگل کو ہو گا
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2024 10:04pm

انجری کا شکار ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف باقی میچز میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ اسکین رپورٹ کی روشنی میں ہوگا۔

ہیمسٹرنگ انجری کے شکار وکٹ کیپر بیٹسمین محمدرضوان نیوزی لینڈ کے خلاف باقی میچز میں دستیاب ہونگے یا نہیں اس کا فیصلہ انجری کے اسکین ٹیسٹ آنے کے بعد ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں رضوان انجری کا شکار

پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز، چئیرمین پی سی بی نے روہت شرما کی خواہش کا جواب دے دیا

قومی ٹیم کے ترجمان کے مطابق محمد رضوان کے اسکین ٹیسٹ کر لئے گئے ہیں جس کی رپورٹ منگل کو موصول ہوگی۔

رپورٹ کی روشنی میں میڈیکل بورڈ ان کے کھیلنے یا آرام بارے فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے باقی دو میچز میں آرام دیا جائے گا تاکہ وہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے اور بالخصوص آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلئے فٹ ہوکر دستیاب ہوں۔

t20 series

Muhammad Rizwan

Pakistan vs New Zealand

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Muhammad Rizwan Injury