Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کے کارڈ نے علاقے میں ہنگامہ مچا دیا، پولیس نے دولہے کی تلاش شروع کردی

دولہا اور دلہن کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج
شائع 22 اپريل 2024 08:02pm
بزریعہ میٹا اے آئی تخلیق کردہ تصویر
بزریعہ میٹا اے آئی تخلیق کردہ تصویر

بھارت میں آج کل انتخابات کے ساتھ ساتھ شادیوں کا سیزن بھی چل رہا ہے، اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ کچھ ایسا کرے جس سے اس کی شادی یادگار بن جائے، اسی کوشش میں ایک شخص نے اپنی شادی کا ایسا دعوت نامہ چھپوایا کہ پولیس نے شادی کارڈ دیکھتے ہی دولہا کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی ریاست تلنگانہ سے وائرل ہونے والا یہ شادی کا کارڈ لوگوں میں تقسیم ہوا تو معاملہ کسی پولیس تک جاپہنچا اور دولہا اور دلہن کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار فلپائنی لڑکی پاکستان پہنچ گئی

دکن کرانیکل کی رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت سریش نائک کے طور پر ہوئی ہے، جس شخص نے شادی کے کارڈ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوک سبھا امیدوار کی تصویر کا استعمال کیا۔

سریش نائک نے اپنے بھائی کی شادی کے کارڈ پر بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار گھونندن راؤ کی تصویر لگائی اور مہمانوں سے گزارش کی کہ وہ شادی کے تحفے کے طور پر آنے والے انتخابات میں بی جے پی امیدوار کو ووٹ دیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں ان دنوں انتخابی ماحول ہے اور انتخابی مہمات کے حوالے سے سخت قوانین لاگو کئے گئے ہیں۔

میرے لیے مذہب کے موضوع پر ایم فل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، حریم شاہ

اسی وجہ سے سریش کے خلاف آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت انتخابات میں بے جا اثر ڈالنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

indian elections

Wedding Invitation