Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مچھر نے کاٹا یا سنی دیول نے مکا مارا؟ ایشا دیول کے ہونٹوں کو کیا ہوا؟

بالی وڈ اداکارہ کی ویڈیو دیکھ کر صارفین کھٹک گئے
شائع 22 اپريل 2024 07:37pm

اپنی والدہ ہیما مالنی کی الیکشن مہم میں مصروف بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول کو آج کل ان کے ہونٹوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

ہیما مالنی کی الیکشن مہم کے دوران ایشا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوئی، جسے دیکھ کر صارفین کھٹک گئے، کیونکہ اس ویڈیو میں ایشا دیول کچھ بدلی بدلی سی لگیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے جلد ہی بھانپ لیا کہ ایشا نے اپنے ہونٹوں میں تبدیلی کروائی ہے، جس کے فوراً بعد تنقید کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک صارف نے سوال کیا ’ایشا دیول کے ہونٹوں کو کیا ہوا؟‘

جس کے جواب میں کئی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصرے پیش کئے۔

فواد خان نے معروف بھارتی اداکارہ ممتاز کو کیسے پریشان کیا

ایک صارف نے ایشا کے ہونٹوں کی اس حالت کو ’چینٹی کے کاٹنے“ سے تشبیہہ دی، جبکہ ایک نے لکھا کہ ’مچھر نے کاٹ لیا ہوگا‘۔

کرن نامی ایک صارف نے لکھا ’سنی دیول نے مکا مار دیا ہوگا‘۔

گلوکار عاطف اسلم کو مداح خاتون نے گلے لگا لیا، ویڈیو وائرل

کچھ صارفین نے واضح کیا کہ یہ ”لِپ جاب“ ہے، جو پلاسٹک سرجری کی ایک قسم ہے۔ تاہم، چند ایک صارفین نے یہ بھی کہا ’شاید لپ جاب غلط ہوگئی ہے‘۔

Viral Video

Hema Malini

Election Campaign

Esha Deol

Lip Job

Online Criticism