Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برطانوی شہری پر مبینہ تشدد، اے ایس آئی معطل

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے امیگریشن کاؤنٹر کے اے ایس آئی بلال کو معطل کردیا گیا
شائع 22 اپريل 2024 07:38pm

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برطانوی شہری پر مبینہ تشدد پر ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستانی نژا د برطانوی شہری پر امیگریشن کاؤنٹر کے اے ایس آئی بلال نے شدد کیا جس کے بعد ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے امیگریشن کاؤنٹر کے اے ایس آئی بلال کو معطل کردیا ۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ اے ایس آئی بلال سے واقعہ کا تحریری جواب بھی طلب کرلیا گیا ہے ۔ کسی شہری کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ویڈیو: دبئی ائیر پورٹ پرجعلی پاسپورٹ والوں کو کیسے پکڑتے ہیں؟

واضح رہے کہ مسافر نے دعویٰ کیا کہ امیگریشن کاؤنٹر پر موجود اے ایس آئی نے ای ویزا طلب کیا لیکن موبائل کی بیٹری ختم یو جانے پر مسافر نے پاسپورٹ نمبر سے ویزا چیک کرنے کو کہا جس پر تلض کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔

مسافر نے دعویٰ کیا تھا کہ ایس آئی نے ان کے چہرے اور کان پر مکے مارے، جس کی وجہ سے ان کے کان سے خون نکلنے لگا تھا۔

پاکستانی نژا د برطانوی شہری نے واقعہ کی شکایت بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو جمع کروائی تھی ۔

CAA

passengers

lahore airport