Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار فلپائنی لڑکی پاکستان پہنچ گئی

فلپائنی لڑکی نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی
شائع 22 اپريل 2024 07:29pm
Philippine girl chases her love to Pakistan - Aaj News

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 26 سالہ فلپائنی لڑکی پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد 31 سالہ پاکستانی نوجوان سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

لیاقت پور کے نواحی علاقے چک نمبر 43 کے رہائشی 31 سالہ محمد سلمان اور 26 سالہ فلپائنی لڑکی چیری کی دوستی دبئی میں ہوئی جو محبت میں بدل گئی.

دونوں“ شیف “ ہیں اور دوبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ساتھ کام کرتے تھے.

سلمان وطن واپس آگیا تو لڑکی بھی پیچھے پیچھے پاکستان پہنچ گئی اور دو روز قبل دونوں کا نکاح لیاقت پور علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوا۔

شعبان بن کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے والی فرانسیسی ’نرگس‘ گرفتار

اسلام قبول کرنے کے بعد لڑکی کا نام زینب رکھا گیا ہے۔

شادی کے بعد دونوں کی خوشی کی انتہا نہیں رہی۔

خیال رہے کہ ستمبر 2023 میں بھی ایک فلپائنی لڑکی لاڑکانہ کے نوجوان سے شادی کرچکی ہے۔

فلپائنی لڑکی اور پاکستانی شخص کی شادی سے ثابت ہوا کہ محبت کسی سرحد کی محتاج نہیں۔

Pakistani man

Pilipino Girl