Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی دورِ حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے دیے گئے

حکومت نے نیب کی سفارش پر کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2024 10:19pm

شہباز شریف حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت کی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، اس کے ساتھ غلام سرورخان، مراد سعید، پرویز خٹک، شفقت محمود کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔

ای سی ایل سے نکالے جانے والوں میں اعجاز شاہ، علی زیدی، خسروبختیار اور اعظم سواتی کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر، عمر ایوب، محبوب سلطان اور فواد چوہدری کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے، ای سی ایل سے نکالے جانے والے ناموں میں فروخ نسیم، شیریں مزاری اور دیگر نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام تاحال ای سی ایل میں برقرار رہیں گے۔

وفاقی حکومت نے نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سےنکالنے کی منظوری دی ہے۔

federal cabinet

اسلام آباد

ECL

PTI government

PM Shehbaz Sharif

Exit Control List (ECL)