Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب حکومت کا 50 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان

جون سے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی ہوگی، مریم اورنگزیب
شائع 22 اپريل 2024 06:14pm

پنجاب حکومت نے 50 ہزار گھرانوں کو ایک کے وی سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس کے دوران مریم نواز نے مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شرو ع کرنے کی ہدایت کر دی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل ہوں گے، 50 ہزار گھرانوں کو ون کے وی سسٹم میں دو سولر پلیٹس،بیٹری، انورٹر اور تاریں دی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا کہ ون کے وی سسٹم سے پنکھے، لائٹیں اور چھوٹی موٹر وغیرہ چلائی جا سکے گی جبکہ بیٹری کے ذریعے 16 گھنٹے تک بیک اپ حاصل کیا جا سکے گا۔

سولر پینلز اتنے سستے کیسے ہوئے اور نقصان کیا ہے، اندر کی کہانی

پاکستان میں سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار

سولر پینلز سے زہریلے مادے خارج ہونے کا انکشاف

دوسری جناب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پلاسٹک بیگز پر پابند عائد کرتے ہوئے کہا کہ جون سے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی ہوگی، پلاسٹک بیگز پابندی سے اسموگ کا خاتمہ ہوگا۔

موسمیاتی تبدیلیو ں کے حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم شروع کررہے ہیں ، ہم الیکٹرک بسیں لارہے ہیں، دھویں کی پڑتال کا بھی جدید نظام لارہے ہیں، بین الاقوامی ماڈلز کو بھی دیکھا جارہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بھارتی ماڈل غیر موثر جبکہ ہمارے لیے چینی ماڈل کیس اسٹڈی ہے، پنجاب میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے موثر اقدامات کررہے ہیں۔

Maryam Nawaz

Marriyum Aurangzeb

Maryam Nawaz Sharif

Solar panels

CM Punjab Maryam Nawaz