Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ہم بہت برداشت کرچکے، ہماری برداشت ختم ہورہی ہے، علی امین گنڈاپور

ہرصوبےمیں جاکرکنونشن کروں گا، ایوان کسی کی ملکیت نہیں،قانون کےمطابق چلیں، ہمیں مجبورنہ کیاجائےکہ قدم اٹھائیں۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2024 05:56pm

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک بارپھرپی ڈی ایم ٹوبیٹھ گئی ہے ، بغیرمینڈیٹ بیٹھےلوگ ہمیں اقدامات پرمجبورنہ کریں، ہم بہت برداشت کرچکے،ہماری برداشت ختم ہورہی ہے، حقوق نہ ملےتوحق چھیننابھی جانتےہیں۔

پریس کانفرنس میں علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ میں ہرجگہ جاکراپنےحق کامطالبہ کروں گا، ہرصوبےمیں جاکرکنونشن کروں گا۔ ہمیں قانون کےمطابق مخصوص نشستیں واپس دیں،سینیٹ الیکشن میں ہماری نمائندگی نہیں تھی، ایوان کسی کی ملکیت نہیں،قانون کےمطابق چلیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں باجوڑ کے انتخابی نتائج کو قبول کرتے ہوئےکہا کہ ہم بھی قانون ہاتھ میں لےسکتےتھے، ملک میں8فروری کی تاریخ کودہرایاگیا، لیکن ہم نے ہم نےخیبرپختونخوامیں عوامی مینڈیٹ کوعزت دی۔ ملک میں ایک بارپھرپی ڈی ایم ٹوبیٹھ گئی ہے۔

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

سنی اتحاد کونسل کی شکست بھی بیرسٹر سیف نے اپنی کامیابی قرار دیدی

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارےامیدواروں کوانتخابی مہم نہیں چلانےدی گئی ، ہم نےخیبرپختونخوامیں سب کومکمل آزادی دی ، پنجاب میں کچھ نشستوں پرپہلےسےزیادہ ووٹ ملے۔

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پرعلی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاق سےخط ملا کہ بجلی چوری پربات کرناچاہتےہیں، لیکن یہاں بات چیت سے پہلے ہی واپڈا کے ذریعے وفاق نے کارروائیاں شروع کر دیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے لوگوں کوچورچورنہ کہا جائے، چوری ہم نہیں کرتے،آپ کاڈپارٹمنٹ کرواتاہے، مجھ سےبات کریں،عوام سےمیں بات کروں گا، اپنی عوام کیلئےچورکا لفظ برداشت نہیں کروں گا، اگر میں صوبےکاحق نہیں لےسکتاتوکرسی پربیٹھنےکاکوئی حق نہیں ہے۔

بشریٰ بی بی کے علاج پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کاعلاج درست نہیں ہورہا، ہم نےعلاج کیلئےخط لکھامگراجازت نہیں دی گئی، بشریٰ بی بی کیلئےعلاج کیلئےنیابورڈتشکیل دیاجائے۔