ملک کیلئے سب سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، طارق فضل
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہملک میں نفرت اورافراتفری کی سیاست کی گئی ،پی ٹی آئی اداروں کےخلاف بیان بازی کررہی ہے، قومی اداروں کونقصان پہنچاناملک کونقصان پہنچاناہے، ہم ملک کی ترقی کیلئےسب سےبات کرنےکیلئےتیارہیں۔
طارق فضل کا کہنا تھا کہ نفرت اورجھوٹ سےملک کاناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، ملک میں نفرت اورافراتفری کی سیاست کی گئی، ن لیگ نےکبھی تشدداورتقسیم کی سیاست نہیں کی، عوام نےنفرت وتشددکی سیاست کومستردکردیا ہے ۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں ن لیگ نے حکومت سنبھالی ہے حکومتی اقدامات سےغیرملکی سرمایہ کارپاکستان آرہےہیں، ایرانی صدربھی پاکستان کےدورےپرہیں، دورےکےدوران مختلف معاہدوں پردستخط ہوں گے، دوسرےممالک کےسربراہان بھی ملک کادورہ کریں گے۔
ضمنی الیکشن کے حوالے سے طارق فضل نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے11نشستیں حاصل کیں، سنی اتحادکونسل نے2 پیپلزپارٹی نےبھی2نشستیں حاصل کیں، آئی پی پی اورق لیگ نےایک ایک نشست حاصل کی۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طورپرانتخابات پرامن رہے، مہنگائی ختم کرنےکیلئےاقدامات کررہےہیں۔
Comments are closed on this story.