Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور ایران کے درمیان عدالتی معاونت سمیت 8 سمجھوتوں پر دستخط

سکیورٹی تعاون کے سمجھوتے کی توثیق، فلموں کا تبادلہ بھی ہوگا
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2024 04:44pm

اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ جس میں وزیراعظم پاکستان اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے شرکت کی۔ دنوں ملکوں کے درمیان آٹھ سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون کے سمجھوتے کی توثیق کی گئی، عدالتی معاونت کے سمجھوتے پر بھی دستخط کیے گئے۔

وزارت سمندر پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی اور ایران کی کو آپریٹو اور سوشل ویلفیئر کےدرمیان معاہدوں پر سائن ہوئے۔

خصوصی اقتصادی زون کے قیام ، ویٹرنری اور حیونات کی صحت سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔

فلم کے تبادلے کیلئے وزارت اطلاعات ونشریات اور ایران کی وزارت ثقافت کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے۔

اس کے علاوہ پاکستان اسٹنڈرڈ کنٹرول اتھارٹی اور ایران کی نیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔

Pak Iran Relation

Iran Pakistan Trade

IRANI PRESIDENT