Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

شادی سے پہلے ساتھ رہنے کے بیان پر زینت امان اور سینئر اداکار لڑ پڑے

آپ "کول آنٹی" بننے کی کوشش نہ کریں، فنکاروں کا زینت امان کو مشورہ
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2024 04:38pm

بالی ووڈ کی ماضی کی بولڈ اداکارہ زینت امان کے انسٹاگرام پرشادی سے پہلے ساتھ رہنے کے بیان پر بالی ووڈ میں ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

زینت امان نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے نوجوانوں کو یہ پیغام دیا تھا کہ اگر وہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو شادی سے پہلے ایک ساتھ رہ کر دیکھیں۔ اگر سب کچھ صحیح چل رہا ہے تو پھر شادی کریں۔

زینت امان کے اس بیان کے سامنے آتے ہی بالی ووڈ کی دنیا میں ایک طوفان کھڑا ہوگیا اور کئی فنکاروں کے ری ایکشن سامنے آنے لگے ہیں۔

بالی ووڈ کے مشہورفنکار مکیش کھنہ کا سخت ردعمل بھی سامنے آگیا ۔ جس میں انہوں نے زینت امان کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مکیش کھنہ کا کہنا تھا کہ زینت امان نے اپنی پوری زندگی مغربی طرز پر گذاری ہے اور شادی سے پہلے ساتھ رہنے کا ان کا یہ بیان اسی مغربی طرز عمل کی نشانی ہے اور یہ ہمارے کلچر کے لیے بلکل مناسب نہیں ہے۔ اس لیے انہیں ایسے مشورے نہیں دینے چاہیے۔

اس سے پہلے ماضی کی اداکارہ ممتاز نے بھی اس سوچ کی مخالفت کرتے ہوئے زینت امان کو ”کول آنٹی“ بننے کی ناکام کوشش قرار دیا۔

مکیش کھنہ پر تنقید کرتے ہوئے اداکارہ اور عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان نے لیو ان ریلیشن شپ کا تذکرہ کرتے ہوئے اداکارہ کی سوچ کو دقیانوس قرار دے دیا ہے۔

اس سے قبل سائرہ بانو اور ممتاز نے بھی تنقید کی تھی۔

lifestyle

BOLLYWOOD NEWS

show bizz