Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان سے باہمی تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، ایرانی صدر

دونوں کے درمیان عوامی اور حکومتی سطح پر تاریخی تعلقات قائم ہیں، ابراہیم رئیسی
شائع 22 اپريل 2024 02:09pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پاکستان سے باہمی تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، پاکستان ایرانی مارکیٹ سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

دورہ پاکستان سے قبل تہران میں میڈیا سے گفتگو میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے۔ دونوں کے درمیان عوامی اور حکومتی سطح پر تاریخی تعلقات قائم ہیں۔

ان کا کہنا تھا پاکستان میں حکام کے ساتھ سکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی امور پر مذاکرات ہوں گے۔

ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ماضی سے آج تک پاکستان اور ایران میں بہت اچھے سیاسی، اقتصادی اور مذہبی تعلقات ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مختلف عالمی مسائل پر ایران اور پاکستان مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں، انسانی حقوق، فلسطین، انسداد دہشت گردی جنگ میں پاکستان اور ایران کا مشترکہ مؤقف ہے، دنوں ملک متعلقہ امور پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔

Pak Iran Relation

Iran Pakistan Trade

IRANI PRESIDENT