Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا مائیکرو سافٹ کے بانی کی سابق اہلیہ کو بھی سچا پیار مل گیا؟

بل گیٹس کی سابق اہلیہ بھی ان دنوں صحافی کے ساتھ وقت بتا رہی ہیں
شائع 22 اپريل 2024 02:08pm
دائیں تصویر بذریعہ دی امیج ڈائریکٹ، میلنڈا ہیلی کاپٹر سے اتر رہی ہیں، جبکہ بائیں جانب میلنڈا اور بل گیٹس ایک تقریب کے موقع پر
دائیں تصویر بذریعہ دی امیج ڈائریکٹ، میلنڈا ہیلی کاپٹر سے اتر رہی ہیں، جبکہ بائیں جانب میلنڈا اور بل گیٹس ایک تقریب کے موقع پر

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی سابق اہلیہ میلنڈا فرینچ ان دنون اپنی مہنگی ترین انگوٹھی کی بدولت وائرل ہو رہی ہیں، حال ہی میں وائرل تصویر میں وہ ہیلی کاپٹر سے اتر رہی تھیں۔

بل گیٹس کی سابق اہلیہ کی جانب سے بل گیٹس کے معاشقے کے بعد سے ان سے علیحدگی اختیار کر لی گئی تھی، جبکہ وہ طلاق کے بعد سے منظر نامے سے غائب تھیں۔

تاہم اب نیو یارک سٹی بذیعہ ہیلی کاپٹر پہنچیں، جہاں میڈیا کی نظر ان کی انگوٹھی کی جانب گئی، پرائیوٹ ہیلی کاپٹر سے اترتے ہی میلنڈا کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں موجود ہیرے کی انگوٹھی کو اپنی جانب متوجہ کر رہی تھی۔

ڈیلی میل کے مطابق 2021 میں طلاق کے بعد سے بل گیتس خاتون پاولا ہرڈ کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں، تو دوسری جانب ملینڈا اس وقت سابق فاکس نیوز کے رپورٹر جان دو پری کے قریب ہوتی جا رہی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ وقت بتاتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

نیو یارک سٹی پہنچنے پر میلنڈا کے چہرے پر خوشی عیاں تھی جبکہ انہوں نے سفید شرٹ، ہلکا سوئیٹر اور سیاہ رنگ کی پینٹ زیب تن کی ہوئی تھی ساتھ ہی گلابی رنگ کا بیگ میں لٹکائے ہوئے تھا۔

تصویر بذریعہ: دی امیج ڈائریکٹ

میڈیا کی جانب سے اس طرف بھی اشارہ کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ملینڈا نے سابق فوکس نیوز کے رپورٹر سے منگنی کر لی ہے، ان کی انگلی میں موجود انگوٹھی سے یوں ظاہر ہو رہا تھا کہ شاید سابق شوہر کی طرح انہیں بھی سچی محبت مل گئی ہے۔

واضح رہے اپنی پہلی شادی کی ناکامی سے متعلق میلنڈا کا کہنا تھا کہ اس نہز پر آنے کی کئی وجوہات تھیں، انہیں آہستہ آہستہ اس بات کا احساس ہوا کہ اس رشتے سے بیمار ہو رہی ہیں اور اس کی ایک بڑی وجہ دونوں کے درمیان عدم اعتماد کو قرار دیا۔

جبکہ ڈیلی میل کے مطابق اس وقت میلنڈا کی نیٹ ورتھ 13 بلین ڈالرز کے قریب ہے، جبکہ بل گیٹس کی نیٹ ورتھ 148 بلین ڈالرز کے قریب۔

Bill Gates

Microsoft

Ex Wife

Ex Husband

Melinda French Gates

diamond ring