Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضمنی الیکشن میں حکومت کے جیتنے کی بات درست نہیں، عظمیٰ بخاری

کامیابی کا سہرا مریم نواز کو جاتا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب
شائع 22 اپريل 2024 01:20pm
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کے جیتنے کی بات درست نہیں، کامیابی کا سہرا مریم نواز کو جاتا ہے۔ پی ٹی آئی دور میں بھی ہم نے ضمنی الیکشن جیتا تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ کوئی اور الیکشن جیتے تو مقبولیت، ہم جیتیں تو دھاندلی، رونا پارٹی کے مقدر میں رونا لکھا جاچکا ہے، گزشتہ روز فارم 45 کے ڈرامے کا خاتمہ ہوگیا۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کےعوام نے الیکشن میں درست فیصلہ کیا، گھوڑے اور گدھے شیر کے سامنے نہیں ٹک سکتے۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے متعلق انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو ہارپک کے تین قطرے دینے کا الزام ہے، کوئی پاگل ہی ہوگا جو مؤکلوں کے سامنے ہارپک دے گا۔

by election

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council