Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبنگ بالی ووڈ ادا کار سلمان خان نے نئی ویڈیو پوسٹ کردی

مداح اپنے سپر اسٹار کو دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھے
شائع 22 اپريل 2024 12:07pm

بالی ووڈ دبنگ ادا کار سلمان خان کی گھر پر فائرنگ کے بعد پہلی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

سلمان خان نے اسٹاگرام سے یہ ویڈیو جاری کی۔ ویڈیو کے پس منظر سے وہ دبئی میں بالکنی میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار کے مطابق وہ کراٹے کے ایک ایونٹ میں شرکت کی غرض سے دبئی آئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایونٹ آرگنائزر کا تعارف بھی کروایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ،جس میںح کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔

اس واقعے کے بعد حکومت کی طرف سے سلمان خان اور شاہ رخ خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ادا کار سلمان خان کو کچھ دن پہلے ممبئی ایر پورٹ پر دیکھا گیا تھا اور اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ وہ دبئی جا رہے ہیں۔

سلمان خان کی نئی ویڈیو جاری ہونے کے بعد ان کے مداحوں کا تانتا بندھ گیا اور وہ اپنے پسندیدہ اداکار کی سلامتی اور صحت مند ہونے پر بہت خوش ہیں۔ اور انہوں نے سلمان خان کے لیے ڈھیروں دعائیں بھی کی ہیں۔

Salman Khan

lifestyle

BOLLYWOOD STAR

show bizz