Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکارڈز، تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 71 ہزار کی حد پار کرگیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا
شائع 22 اپريل 2024 05:32pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکارڈز قائم ہو رہے ہیں، آج بھی انڈیکس بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 71 ہزار کی حد پار کرگیا۔

آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 523 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71 ہزار 433 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس 71 ہزار 861 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس بلند ترین سطح پر بند

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس روز نئی بلندی کو چھو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس میں تیزی سے 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہوئی تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 43 پوائنٹس کی کمی

karachi

stock market

pakistan stock exchange

pakistan stocks

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)

PAKISTAN STOCK MARKET

BENCHMARK 100 INDEX