نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں رضوان انجری کا شکار
قومی کرکٹر محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں انجری کا شکار ہوگٸے، میڈیکل ٹیم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر محمد رضوان کو میچ سے بھی باہر نکال دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں کھیل کے تیرھویں اوور میں 103 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان کو بیٹنگ کے دوران دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث وہ مزید بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور 22 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گٸے۔
پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز، چئیرمین پی سی بی نے روہت شرما کی خواہش کا جواب دے دیا
پی سی بی کی میڈیکل ٹیم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر محمد رضوان کو میچ سے باہر نکال دیا اور محمد رضوان باقی میچ کا حصہ نہیں بن سکے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں محمد رضوان کی جگہ عثمان خان نے وکٹ کیپنگ کی۔
Comments are closed on this story.