Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

یو اے ای فیملی اقامہ کی نئی شرائط، کم از کم ماہانہ تنخواہ 3 ہزار درہم

18 سال سے بڑے افراد کا طبی معائنہ لازم، عارضی ویزا والے رشتہ دار بھی درخواست دے سکیں گے
شائع 21 اپريل 2024 06:13pm

یو اے ای کی حکومت نے فیملی ویزا (اقامہ) کے لیے نئی شرائط اور قوائد و ضوابط کا اعلان کیا ہے۔ فیملی اقامہ کے لیے کم از کم ماہانہ تنخواہ 3 ہزار درہم مقرر کی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق فیڈرل اتھارٹی فار آئڈینٹیٹی اینڈ سٹیزن شپ نے بتایا ہے کہ نئی شرائط کے تحت امارات میں رہنے والا کوئی بھی غیر ملکی اپنی فیملی کے لیے اقامہ حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے لیے 3 یا 4 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ اور رہائش کا ثبوت جمع کرانا ہوگا۔

فیملی اقامہ حاصل کرنے کے لیے فیملی میں 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو طبی معائنہ کرانا ہوگا۔ صرف منظور شدہ طبی مراکز سے کرایا جانے والا طبی معائنہ قابلِ قبول ہوگا۔

حکام کے مطابق اقامہ ہولڈر کے رشتہ دار اگر پہلے ہی سے عارضی انٹری ویزا پر موجود ہوں تو ویا کو اقامہ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ عارضی ویزا کو اقامہ بنانے کا عمل یو اے آمد کے بعد 60 دن کے اندر مکمل کرنا لازم ہے۔ اقامہ کے لیے ویزا دینے کی خاطر ای چینلز یا متعلقہ اتھارٹی کی ویب سائٹ بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

اداکارہ سعدیہ خان کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

دبئی میں واک ان انٹرویو ملازمتیں: ویزا پابندیوں کا شکار پاکستانی کیسے فائدہ اٹھائیں

UAE FAMILY VISA

NEW CONDITIONS AND RULES

ANY FOREIGNER CAN GET IT

MEDICAL CHECK UP A MUST