Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ ہانیہ عامر نے ذہنی صحت سے متعلق انکشاف کر دیا

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کر دی
شائع 21 اپريل 2024 04:35pm
تصویر بذریعہ: اسکرین شاٹ/ یوٹیوب چینل سمتھنگ ہاؤتی
تصویر بذریعہ: اسکرین شاٹ/ یوٹیوب چینل سمتھنگ ہاؤتی

معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا گیا ہے، جس میں اداکارہ نے زندگی میں چلنے والے نشیب و فراز سے متعلق انکشاف کر دیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں اداکارہ نے ذہنی تناؤ سے متعلق انکشاف کیا۔

طویل پوسٹ میں ہانیہ نے ان تمام لمحات کو مداحوں سے شئیر کیا ہے۔ جبکہ ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی تصویر بھی اپلوڈ کی۔

اداکارہ کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ آج کل کے دن اچھے نہیں گزر رہے ہیں، کچھ دنوں سے اچھا نہیں محسوس کر رہی ہوں۔ ہانیہ کے مطابق کچھ دن تو وہ مشغول رہتی ہیں تاہم کچھ دن سیاہ بادل ان کے پیچھے ہوتے ہیں۔

یہ تمام حالات میں پرسنلی ڈیل کر سکتی ہوں تاہم مجھے یہ لگتا ہے کہ ہم سب اس پلیٹ فارم ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔ ڈبس اسمیش سے لے کر فلموں تک، میں نے ہمیشہ یہ ہی ظاہر کیا ہے کہ میں جو ہوں حقیقی ہوں۔

اداکارہ نے پوسٹ میں کہا کہ میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہوں کہ میں اپنی صحت کو واپس ٹھیک کر لوں، مگر میں بتانا چاہتی ہوں کہ زندگی میں سیاہ دن آتے رہتے ہیں۔

مجھے معلوم ہے کہ کئی بار ایسا لگتا ہے کہ سرنگ کے اختتام پر بھی اندھیرا ہی ہے۔ تمہیں بس اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ تم بھی خوشیوں کے مستحق ہو۔

اپنے ارد گرد لوگوں سے مدد لیں، ذہنی تناؤ سے متعلق بات چیت میں کوئی شرم نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے، جس طرح میں اس سب سے گزر رہی ہوں، آپ سب بھی گزرے ہوں گے، یہ سب بہتر ہو سکتا ہے اگر آپ اپنے آپ کو پیار اور دھیان دیں۔

ساتھ ہی ہانیہ عامر نے ذہنی تناؤ اور ذہنی صحت سے متعلق بھی اظہار خیال کیا، جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہماری صحت مند میں ذہنی صحت کا اہم رول ہے۔ اس پر بات چیت کرنے سے اسٹگمہ کم ہو سکتا ہے، لوگوں کو سپورٹ مل سکتی ہے۔

Mental health

Instagram

social media

hania amir