Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں غیرملکیوں پر حملے کے 3 مقدمات درج، کونسی دفعات لگائی گئیں

مقدمے میں ہلاک دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کو بھی نامزد کیا گیا
شائع 21 اپريل 2024 03:36pm
اسکرین گریب۔ آج نیوز
اسکرین گریب۔ آج نیوز

کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملوں کے سرکار کی مدعیت میں 3 مقدمات سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لے گئے۔

کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے سے متعلق 3 مقدمات سی ٹی ڈی تھانے میں درج ہوئے۔

غیر ملکیوں پر حملے کے مقدمے ایس ایچ او شرافی گوٹھ ارشد اعون کی مدعیت میں درج کیے گئے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔

مقدمے میں ہلاک دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کو بھی نامزد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق پہلا مقدمہ خودکش حملے کا درج ہوا، دوسرا مقدمہ دہشت گردوں سے ملنے والے اسلحے کا درج ہوا جبکہ تیسرا مقدمہ دہشت گردوں سے ملنے والے دھماکا خیز مواد اور گرنیڈز کا درج ہوا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ حملے میں 3 گاڑیوں، ایک سوزوکی پک اپ اور ایک موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا، موقع سے ہلاک دہشت گردوں کی موٹر سائیکل پولیس نے قبضے میں لی، پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی۔

متن میں بتایا گیا کہ دہشت گرد کے بیگ سے 4 ہینڈ گرنیڈ، آر جی ڈی، رائفل گرنیڈ اور ایس ایم جی رائفل گرنیڈ برآمد ہوئے، ملزمان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی رائفل بمعہ گولیاں برآمد ہوئی، ایک ملزم کے کندھے پر پہنے ہوئے بیگ سے 4 عدد ایس ایم جی اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں

کراچی : غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، عینی شاہد سکیورٹی گارڈ نے کیا دیکھا

کراچی : خودکش حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

کراچی خودکش دھماکے اور پچھلے حملے میں مماثلت، تحقیقات میں کئی انکشافات

مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا کہ مقدمے میں کسی دہشت گرد تنظیم کا نام شامل نہیں کیا گیا، مقدمے میں ہلاک دہشت گرد سہیل احمد کا بھی ذکر شامل کیا گیا ہے۔

karachi

Blast

Karachi law and order situation

Karachi landhi bombing