Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکار پور: کچے میں آپریشن، 20 لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک، ایک زخمی

مطلوب ڈاکو مقابلے میں ہلاک ہوا، پولیس
شائع 21 اپريل 2024 03:30pm
فوٹو۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔فائل

شکار پور میں کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران 20 لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ایس پی تیغان ہلاک اور ساتھی نواب تیغانی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گڑھی تیغو کےکچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

اس دوران پولیس کےجوانوں کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔ جس میں مطلوب ڈاکو ایس پی تیغانی ہلاک جبکہ نواب تیغانی زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

یہ بھی پڑھیں :

کچے میں عمرانی گینگ کے ڈاکو پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار

گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے پیش نظر پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر طلب کرلی گئی۔

kidnapping

Sindh Police

Kacha Dacoits